Qari Nizamuddin Murder

 قاری نظام الدین قتل

اٹک میں بعداز نماز تراویح گھر جاتے ہوۓ قاری نظام الدین صاحب کو قتل کرنے والے ملزمان
 اٹک پولیس نے گرفتار کرلۓ۔

attock police
Qari Nizamuddin 


اٹک میں نماز تراویح کے بعد وآپس گھر جاتے ہوۓ قاری نظام الدین کو شہید کرنے والے ملزمان کو
اٹک پولیس نے انتہاٰئ کم وقت میں وقت میں گرفتار کرلیا۔

اٹک پولیس کی بڑی کاروائی
اٹک میں قتل ہونیوالےمولاناکے قاتل گرفتار کرلیےاٹک مسجد لوہاراں میں رمضان المبارک 2025 کے مقدس ماہ میں تراویح پڑھانے
والے قاری نظام الدین کو بے دردری سے گھر کے گیٹ کے سامنے قتل کرنے والے ملزمان کو اٹک پولیس نے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،*

تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ مسماۃ ا۔ک بیوہ قاری نظام الدین سکنہ جھمٹ، تحصیل جنڈ، ضلع ایک حال خٹک کالونی
اٹک شہر نے بیان دیا کہ میں اپنے خاوند نظام الدین ولد فضل الہی ساکن جھمٹ اور اپنے تین بچوں کے ہمراہ خٹک کالونی اٹک شہر
رہائش پذیر ہوں میرے شوہر نظام الدین کا محلہ فاروق اعظم میں ذاتی دینی مدرسہ ہے ماہ رمضان میں مسجد لوہاراں اٹک شہر میں
نماز تراویح کی امامت کروانے کے لیے ہر روز جاتے تھے آج بھی میرے خاوند اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر مسجد لوہاراں میں
نماز تراویح پڑھنے کے لیے گئے جب کہ میں اپنے بیٹے محمد احمد اور بیٹی عافیہ دعا کے ہمراہ اپنے گھر موجود تھی
کہ رات کو تقریبا 10:30 بجے ہمارے ہمسائے محمد ادریس ولد منصب خان ساکن خٹک کالونی اٹک شہر نے بیرونی گیٹ کی گھنٹی بجائی
تو میں اپنے بیٹے محمد احمد کے ہمراہ گھر کا مین گیٹ کھول کر باہر آئی تو دیکھا کہ ہمارے گھر کے سامنے گلی میں محلے کے چند لوگ اکٹھے تھے
اور میرے شوہر نظام الدین کی لاش گیٹ کے سامنے خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی
پکار 15 پر کال کی گئی میرے خاوند نظام الدین کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے بذریعہ آتشیں اسلحہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر
ناحق قتل کر دیا ہے ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ ہے
جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے فوری مقدمہ درج کر لیا۔
اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے آج ڈی پی او آفس اٹک میں اہم پریس کانفرنس کی
جس میں انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذہبی اور سیاسی جماعت کے امیر کی ان کے گھر کی دہلیز پر
ٹارگٹ کلنگ کی گئی جس سے پورے شہر میں خوف کی لہر دوڑ گئی جس پر فالفور ملزمان کی گرفتاری کی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں
سی ایم پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 72 گھنٹوں کے قلیل وقت
میں قاری نظام الدین کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے
جلد میڈیا کو مزید پیش رفت سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post