hazro news

 حضرو ںیوز


حضرو
حضرو نیوز



ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضاکا حضرو میں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر کی نگرانی میں پرائس مجسٹریٹ حضرو الماز انورنے حضرو سٹی وگردونواح میں پرائس انسپکشن کرتے ہوئے اشیاء
خردونوش مہنگے داموں بیچنے والوں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر 60 ہزار جرمانے عائد کیے،اور تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی شخص سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیاءفروخت کرتے پایا گیا تو سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا اس مہینے میں عوام کو ریلیف ملنا چائیے ناکہ دوکاندارخود
ساختہ مہنگائی کردیں،عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،شہری اشیاءخرودنوش ریٹ لسٹ دیکھ کر خریدیں،جو تاجر مہنگے داموں اشیاء
فروخت کرے اس کے خلاف شہری تحصیل آفس میں آکر کمپلینٹ کریں، کمپلینٹ پر فوری طور پر قانون کے مطابق ایکشن لیاجائے گا واضح رہے کہ گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے حضرو کامرہ میڈیا فورم میں سینئر صحافی نواز خان سے گفتگو میں حضرو میں خودساختہ مہنگائی بارے آواز اٹھائی تھی جس پر ڈی سی اٹک نے فوری نوٹس لیا جس پر علاقہ معززین وسیاسی سماجی شخصیات نے انکے اس اقدام پر انہیں سراہا


Deputy Commissioner Attock Rao Atif Raza has ordered strict action against hoarders in Hazro under the supervision of Assistant Commissioner Hazro Ayesha Badr. Fines of 60,000 have been imposed on those who sell high prices and those who sell substandard goods

0 تعليقات

إرسال تعليق

Post a Comment (0)

أحدث أقدم